منگل, ستمبر 22, 2026

تازہ ترین

مقبول ترین خبریں

پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لئےبھرتیوں کی اجازت 

وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے محکمہ صحت کو بھرتیوں کیاجازت دے دی ہے جس کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کوخالی اسامیوں کی فہرستیں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق وزیر اعلی پنجاب چورہدری پرویز الہی نے ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد سرکاری اسپتالوںمیں سینکڑوں ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےتحت جنرل کیڈر اور سپیشلسٹ کیڈر میں سینکڑوں ڈاکٹروں کوبھرتی کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو خالیاسامیوں کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو سمیت دیگر ہسپتالوںمیں ،میڈیکل آفیسرز وویمن میڈیکل آفیسرز اور انٹامولوجسٹ بھرتی کیے جائیں گے۔ سپیشلسٹ کیڈر میں 20 سے زائد شعبوں میںسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی ہو گی ،بھرتی کا عمل 26 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سندھ کے 44 اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کیلئے 722 بستر مختص

محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے 44اسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کے لئے بستر مختص کر دیئے ہیں ۔ اس سلسلے...

پپیتے کے پتوں کا استعمال ڈینگی میں فائدہ مند نہیں ؛ وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ پپیتے اور اس کے پتوں کا استعمال ڈینگی کا علاج نہیں...

بڑھتی عمر کے ساتھ بھولنا معمولی نہیں ؛ الزائمر بیماری ہو سکتی ہے

ایپی لیپسی فاؤنڈیشن آف پاکستان کی صدر اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ مناسب احتیاط،...

پاکستان میں 5 لاکھ افراد حافظے کی کمزوری کے مرض میں مبتلا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21ستمبر کو الزائمر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس حوالے سے نیورولوجی اویئرنس اینڈ...