ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی عالمی بینک کے وفد سے ملاقات

 صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنے دفترمیں عالمی بنک کے وفدسے ملاقات کی جس میں عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرناجی بین ہاسائن،آپریشنزمینیجر مسٹر گیلئیس،پروگرام لیڈر مسٹر آبیدلرازق اور سینیئرآپریشن مینجر آمنہ راجہ شامل تھیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور عالمی بنک کے وفدمیں شامل ممبران کے درمیان خاندانی منصوبہ بندی،یونیورسل ہیلتھ کوریج اور پنجاب میں کوروناکی صورتحال بارے تبادلہ خیال ہوا۔عالمی بنک کے وفدنے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہااور تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے عالمی بنک کے وفدکو پنجاب میں عوام کیلئے صحت کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی میں محکمہ صحت کا اہم کردارہے۔خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرزکواپناکرداراداکرناہوگا۔حکومت نے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے ہیں۔پاکستان میں ہرسال دوران زچگی ہزاروں مائیں اور بچے زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پنجاب میں کوروناوائرس کاپوری طاقت سے مقابلہ کررہے ہیں۔پنجاب میں کوروناایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے مذید کہا کہ پنجاب میں 3کروڑ90لاکھ سے زائد افرادکوکوروناویکسین لگاچکے ہیں۔ 31دسمبر 2021سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا آغازکررہے ہیں۔مریض صحت سہولت کارڈ کے ذریعے7لاکھ20ہزارروپے تک کا مفت علاج کرواسکے گا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کیلئے بجٹ میں 100ارب روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹرناجی بین ہاسائن نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پنجاب میں صحت کے شعبہ میں مزیدبہتری لانے کیلئے حکومت کے ساتھ ہرقسم کا تعاون جاری رہے گا۔