اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سول اسپتال کراچی میں کام چور ملازمین کی بلیک میلنگ، ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری کے خلاف منفی مہم

کراچی : سول اسپتال کراچی میں برسوں سے ڈیوٹی سے غفلت برتنے اور سیاسی پشت پناہی پر موجیں کرنے والے عناصر نے اسپتال کی اصلاحی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری کی جانب سے غیر حاضر اور کام چور عملے کے خلاف کارروائی کے بعد مخصوص گروہ نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر بے بنیاد الزامات لگا کر ایم ایس کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری

ذرائع کے مطابق پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف کے امیر علی دیناری کی سرپرستی میں چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد ایم ایس پر دباؤ ڈال کر غیر ذمہ دار عملے کو دوبارہ کھلی چھوٹ دلوانا ہے۔ الزام تراشی میں دعویٰ کیا گیا کہ اسپتال کے انتظامی امور پرائیویٹ افراد کو دیے گئے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایم ایس نے شفافیت اور ڈسپلن قائم رکھنے کے لیے مانیٹرنگ سسٹم مزید سخت کیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اصلاحات اور حاضری کو یقینی بنانے کے اقدامات سے وہی ملازمین خوفزدہ ہیں جو برسوں سے ڈیوٹی کئے بغیر تنخواہیں وصول کرتے رہے ہیں۔ اب جب ان کے خلاف کارروائی شروع ہوئی تو انہوں نے سیاسی چھتری کے سائے میں ایم ایس کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

امیر علی دیناری

سول اسپتال کراچی کے سینئر ڈاکٹروں اور ذمہ دار عملے نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر خالد بخاری کی قیادت میں اسپتال میں ڈسپلن اور سروس ڈلیوری بہتر ہو رہی ہے اور ایسے عناصر کی منفی مہم اسپتال اور مریضوں کے مفاد کے خلاف ہے۔