پیر, دسمبر 15, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ کے پیرا میڈیکس و سپورٹنگ اسٹاف کی ایم پی اے سمیہ عطاء شہانی سے ملاقات

لیہ : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ کے پیرا میڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف کے وفد نے ممبر صوبائی اسمبلی سمیہ عطاء شہانی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نو منتخب صدر شفیق گجر کر رہے تھے، جبکہ ان کی باڈی کے دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایم پی اے سمیہ عطاء شہانی نے نو منتخب صدر شفیق گجر اور ان کی پوری تنظیمی باڈی کو کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیرا میڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف نے ہسپتال میں درپیش مختلف انتظامی، پیشہ ورانہ اور فلاحی مسائل سے ایم پی اے کو آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سمیہ عطاء شہانی نے کہا کہ پیرا میڈیکس اور سپورٹنگ اسٹاف صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل کو متعلقہ فورمز پر اجاگر کیا جائے گا اور حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ایم پی اے کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے سے وابستہ ملازمین عوامی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، اس لیے ان کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انہیں درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ وفد نے ایم پی اے سمیہ عطاء شہانی کے تعاون اور مثبت یقین دہانیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔