این سی او سی اورحکومت پنجاب کی سفارشات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے منتخب اضلاع میں لاک ڈاون کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ سیکرٹری عمران سکندر کی ہدایات پر زیادہ شرح والے ایریاز میں 22 ستمبر تک لاک ڈاون نافذ رہے گا۔
ترجمان کےمطابق زیادہ شرح والے 5اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات شامل ہیں۔زیادہ شرح والےاضلاع میں 16 سے 22 ستمبر تک درج ذیل پابندیاں نافذ رہیں گی۔کاروباری مراکز رات 8 بجے تک بند ہوں گے۔ہفتے میں دو روز جمعہ اور ہفتے کے دن چھٹی ہوگی۔
انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 11:59 تک اجازت ہوگی۔انڈور شادیوں پر پابندی، آؤٹ ڈور شادیاں صرف 400 افراد کے ساتھ ہو سکیں گی۔تمام انڈور تقریبات پر پابندی، آؤٹ ڈور تقریبات میں 400 افراد کے آنے کی اجازت ہوگی جبکہ مزارات بند رہیں گے۔نجی و سرکاری دفاتر میں 50 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام کی اجازت ہو گی۔ تعلیمی ادارے ہفتے میں 6 دن مگر3 دن پہلے 50 فیصداور باقی 3 دن دوسرے 50 فیصد طلباء کے ساتھ کھل سکیں گےجبکہ کم شرح والے اضلاع میں 16 سے 30 ستمبر تک درج ذیل پابندیاں نافذ رہیں گی۔
مارکیٹ اور بازاروں کے 10 بجے تک اوقات کار رہیں گے۔ہفتے میں صرف ایک روز چھٹی ہوا کرے گی۔انڈور اورآؤٹ ڈور ڈائننگ رات 11:59 تک جبکہ انڈور ڈائننگ کی اجازت صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو ہو گی۔ انڈور شادی کی تقریبات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ جبکہ آؤٹ ڈور میں 400 افراد کی اجازت۔انڈور اجتماعات صرف 200 ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ جبکہ آؤٹ ڈور میں 400 افراد کی اجازت۔ مزارات پر 30 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیٹڈشہری ہی جا سکیں گے۔ 100 فیصد حاضری کے ساتھ عام ورکنگ آورزکی اجازت ہوگی۔
مندرجہ ذیل تمام ہدایات دونوں زیادہ اور کم شرح والے اضلاع کے لیے یکساں ہیں۔سینما بند رہیں گے۔کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی ہو گی۔صرف ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے انڈور جمز کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔تمامقسم کی اشیاء خورونوش کی دوران سفر اجازت نہیں ہو گی۔ریلوے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔تفریحی مقامات 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔
سمارٹ اور مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے گی۔ ماسک کی پابندی لازم ہے۔ کنٹرولڈ سیاحت کی اجازت ہو گی۔ اندرون ملک سفر کے دوران اشیاء خورونوش دینے پر پابندی ہو گی۔بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں پر موجودہ پالیسی کا اطلاق ہو گا۔