کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے شہر میں ہونے والی شدید بارش کے پیش نظر جمعرات، 21 اگست 2025 کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی، اس کے تمام کونسٹیٹیونٹ اور الحاق شدہ ادارے بند رہیں گے جبکہ شیڈول شدہ امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد ازاں باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔
تاہم، ڈاؤ ڈائیگنوسٹک ریفرنس اینڈ ریسرچ لیبارٹری، ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیولوجی، ڈاکٹر عشرت العباد خان انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز، ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال اوجھا کیمپس، سندھ انفیکشس ڈیزیزز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (نپا اسپتال)، اور ڈاؤ انٹرنیشنل ڈینٹل کالج اسپتال گلستانِ جوہر میں چھٹی کے باوجود ضروری طبی خدمات اور بارش ایمرجنسی ڈیوٹیز جاری رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں تعینات پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز بھی ہالی ڈے روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ یہ فیصلہ ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی منظوری سے کیا گیا۔