منگل, دسمبر 16, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پی ایم اے کوئٹہ کے انتخابات، ڈاکٹر نادر خان اچکزئی کی قیادت میں نئی کابینہ کی تاریخ ساز فتح، ڈاکٹرز کا متحد اعتماد

کوئٹہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) کوئٹہ زون کے انتخابات 29 نومبر 2025 کو نہایت منظم، پُرامن اور مثالی شفافیت کے ساتھ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سنڈیمن پروونشل ہسپتال میں منعقد ہوئے، جن میں ڈاکٹرز کی ریکارڈ تعداد نے حصہ لے کر جمہوری عمل کو نئی جہت بخشی۔ انتخابی عمل کی شفافیت اور مثالی نظم نے اسے بلوچستان کی میڈیکل کمیونٹی کی تاریخ کا یادگار الیکشن بنا دیا۔

ووٹنگ کے عمل کے دوران

غیر معمولی عوامی مقبولیت اور اعتماد کے ساتھ ڈاکٹر نادر خان اچکزئی کی سربراہی میں کامیاب پینل نے 1,083 ووٹ حاصل کرکے مخالف پینل کو صرف 121 ووٹوں تک محدود کردیا، یوں 962 ووٹوں کی فیصلہ کن اور تاریخ ساز برتری سے کامیابی نے PMA کوئٹہ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل رقم کیا۔

سابق صدر پی ایم اے کوئٹہ ڈاکٹر کمالان گچکی اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

تاریخی انتخابات کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کے کامیاب عہدیداران میں ڈاکٹر نادر اچکزئی کو صدر، ڈاکٹر کامیار خان کو سینئر نائب صدر، ڈاکٹر شعیب بلوچ کو جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر زینت شوانی کو نائب صدر، ڈاکٹر منیر گچکی کو پریس سیکرٹری، ڈاکٹر اشرف ترین کو فنانس سیکرٹری اور ڈاکٹر فیاض مستوئی کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

یہ نتائج نہ صرف ان عہدیداروں کی محنت اور لگن کا ثبوت ہیں بلکہ پوری میڈیکل کمیونٹی کے اعتماد، یکجہتی اور پیشہ ورانہ اتحاد کی عکاسی بھی کرتے ہیں، اور آج کا دن ڈاکٹروں کے مضبوط اتفاق اور تنظیمی شعور کا روشن مظہر ثابت ہوا۔ اس شاندار جیت نے واضح کر دیا کہ کوئٹہ کے ڈاکٹرز نے اپنے مستقبل کی نمائندگی ایک دیانت دار، متحرک اور پیشہ ور قیادت کے ہاتھوں میں سونپ دی ہے۔

رکنِ بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر نواز خان کیبزئی بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

ذرائع کے مطابق، انتخابات کو روکنے اور ڈاکٹروں کو تقسیم کرنے کی کوشش میں محکمہ صحت اور وزیر صحت کے بعض عناصر بھی سرگرم رہے۔ سرکاری مشنری بھرپور استعمال کی گئی تاکہ کوئٹہ کے ڈاکٹرز کی منظم ووٹنگ اور جمہوری عمل کو متاثر کیا جا سکے، مگر بلوچستان کے ڈاکٹروں نے بھرپور اتحاد اور یکجہتی دکھاتے ہوئے ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

ڈاکٹر طاہرہ بلوچ انتخابی عمل کے دوران وکٹری کا نشان بناتے ہوئے

اس اقدام نے واضح کر دیا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کسی بھی سیاسی یا انتظامی دباؤ کے تحت اپنی پیشہ ورانہ آزادی اور شفاف نمائندگی سے دستبردار نہیں ہوگی۔

نو منتخب کابینہ نے تمام سینئر اور جونیئر ڈاکٹرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی فردِ واحد کی نہیں بلکہ پوری ڈاکٹرز کمیونٹی کی اجتماعی جیت ہے۔

ڈاکٹر اسماعیل میروانی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

ڈاکٹر نادر خان اچکزئی نے عزم کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ڈاکٹرز کی عزت و وقار، پیشہ ورانہ حقوق، سروس اسٹرکچر، ورکنگ کنڈیشنز اور باوقار ماحول کے لیے کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مشاورت، اتحاد، اتفاقِ رائے اور تنظیمی نظم و ضبط نئی کابینہ کے بنیادی اصول ہوں گے، جبکہ سینئرز، ینگ ڈاکٹرز اور تمام اسپیشلٹیز کے درمیان مربوط ورکنگ ریلیشن PMA کوئٹہ کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ڈاکٹر سلطان احمد لہری ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

ان کا مذید کہنا تھا کہ ایک عوام دوست، شفاف اور مؤثر ہیلتھ سسٹم کے قیام کے لیے اسپتالوں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

ڈاکٹر نادر خان اچکزئی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

نئی قیادت نے یہ بھی واضح کیا کہ PMA کوئٹہ اپنے آئین اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق تنظیم کو فعال، متحد اور مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے گی، تاکہ ہر ڈاکٹر اس تنظیم پر فخر کرے۔

ڈاکٹر نور اللہ خان موسیٰ خیل ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے

کوئٹہ کے ڈاکٹروں کی جانب سے غیر معمولی اعتماد نے اس کامیابی کو بلوچستان کی میڈیکل ہسٹری کے نمایاں ترین انتخابی نتائج میں شامل کر دیا ہے۔ ایک ایسا مینڈیٹ جس نے نئے دور کے آغاز کی بنیاد رکھ دی ہے۔