کراچی : پاکستان کے معروف نیورولوجسٹ اور نیورو فزیولوجی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر نادر علی سید آج صبح انتقال کر گئے۔

طبی برادری نے ان کی وفات کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیورو فزیولوجی کے فروغ میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔