اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں خواتین میڈیکل افسران کی تقرری کا عمل مکمل، کامیاب امیدواروں کا اعلان

کراچی : سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) نے محکمہ صحت سندھ میں ویمن میڈیکل آفیسر (BPS-17) کی آسامیوں کے لیے تحریری امتحانات اور انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا ہے، اور کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے نمبر PSC/EXAMS(S.S)/2025/1299 کے مطابق، مذکورہ اسامیوں کے لیے پری انٹرویو تحریری امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کا نتیجہ 05 جون 2025 کو جاری ہوا۔ بعد ازاں، منتخب امیدواروں کے انٹرویوز جون اور جولائی 2025 کے دوران منعقد کیے گئے۔

کمیشن کے مطابق، وہ امیدوار جن کے رول نمبر اور نام درج ذیل فہرست میں شامل ہیں، انہیں میرٹ کی بنیاد پر اہل، موزوں اور تقرری کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ اعلان محکمہ صحت سندھ میں خواتین میڈیکل افسران کی کمی کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نئی تعیناتیاں صوبے میں خواتین کی صحت سے متعلق سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

مزید تفصیلات اور کامیاب امیدواروں کی مکمل فہرست کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔