بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ہیلتھ ٹائمز کے سابق رپورٹر مانک کنگرانی انتقال کرگئے، وزیر اعلیٰ سندھ اور سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت

کراچی :ہیلتھ ٹائمز کے سابق رپورٹر مانک کنگرانی جمعے کو انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ ایک سال سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ،ان کی میت آخری رسومات ادا کرنے کیلئے آبائی گائوں جوہی ضلع دادو لے جائی گئی اور تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی ۔ان کی وفات پر سیاسی ، سماجی رہنماؤں اور صحافیوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

ہیلتھ ٹائمز کے لئے مانک کنگرانی کی خبر : سندھ بھر میں 10 دنوں کے دوران 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ٹائیفائیڈ کیسز رپورٹ

 ایکسکلیسیو خبر : سندھ میں ادویات خریداری کی مرکزی کمیٹی ٹینڈر مکمل کرنے میں ناکام ؛ اسپتالوں میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی

 مانگ کنگرانی نومبر  2022 میں ہیلتھ ٹائمز سے منسلک ہوئے اور مارچ 2023 تک فرائض سرانجام دیتے رہے ، انہوں نے ہیلتھ ٹائمز کے لئے صحت کی روزمرہ خبروں کے علاوہ ایکسکلیسیو خبریں بھی دیں۔ ادارے نے ان وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔ ادارہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہے۔

مانک کنگرانی کی خبریں : سندھ میں ایک ماہ سے کوڈ ویکسین فائیزر ختم ہوگئی

سول اسپتال میں ایم ایس اور ڈائریکٹر کیوجہ سے ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مانک کنگرانی کے انتقال پراظہار افسوس کیا ، ان کا کہنا تھا کہ معروف مصنف، شاعر اور صحافی مانک کنگرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں،مانک کنگرانی کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، شاعری، صحافت اور ادب کے ذریعے مانک کنگرانی نےسماجی شعور اجاگر کیا۔ 

مانک کنگرانی کی مذید خبریں : کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین بھی مسائل کا شکار

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ من پسند افراد کی تعیناتیاں کرنے لگی

وزیر اعلیٰ کا مذید کہنا تھا کہ مانک کنگرانی کا انتقال سندھ کے ادبی و صحافتی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ مرحوم مانک کنگرانی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔