اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ بھر میں 10 دنوں کے دوران 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد ٹائیفائیڈ کیسز رپورٹ

  کراچی ( رپورٹ : مانک کنگرانی) سندھ میں 10 ماہ کے دوران 2 لاکھ نو ہزار سے زیادہ ٹائیفائیڈ کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔متعلقہ افسران کی جانب سے رپورٹ سیکریٹری صحت کو ارسال کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں گزشتہ دس ماہ میں ٹائیفائیڈ کے کیس میں تیزی دیکھی گئی ہے ۔ جنوری 2022 سے اکتوبر 2022 تک ٹائیفائیڈ کے 2 لاکھ نو ہزار 185 کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔

جاری کردہ رپورٹ کی مطابق کراچی میں  13919 کیسز ، حیدرآباد میں 5039 ، دادو میں 13875 اور بدین 4810 کیس ظاہر ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں : سول اسپتال کراچی میں کرسیاں نہ ہونے پر حاملہ خواتین زمین پر بیٹھنے پر مجبور

اس طرخ سجاول میں 1119 کیسز ، جامشورو میں 9816 کیس جب کہ ٹنڈوالہ یار میں 40009 اور ٹھٹھہ ضلع میں 2123 ، مٹیاری میں 6373 کیس اور ٹنڈو محمد خان میں 5926 کیس سامنے آئے ہیں ۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جیکب آباد 16035 کیس اور لاڑکانہ میں 7039 کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔ شکار پور 1244 کیسز ، قمبر شہدادکوٹ میں 30280 کیس اور کشمور میں 4792 کیسز کا انکشاف ہوا ہے ۔

اسی طرح خیرپور میں 16464 کیسز ، نوشہرو فیروز ضلع میں 30280 کیسز ، شہید بینظر آباد 12284 کیسز ، سکھر میں 3209 کیسز ، گھوٹکی میں 4715 کیسز ، میرپور خاص ضلع میں 10157 کیسز ، سانگھڑ  میں 14465 کیس جبکہ 4742 اور تھرپارکر میں 6811 ٹائیفائیڈ کے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔