منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سندھ میں رواں سال ملیریا سے 2 لاکھ 70 ہزار 452 افراد متاثر ہوئے

کراچی : سندھ میں رواں سال ملیریا سے 2لاکھ 70ہزار 452افراد متاثر ہوئے تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ محکمہ صحت سندھ کےویکٹر بورن ڈیزیز کی رپورٹ کے مطابق جنوری سے یکم ستمبر تک سندھ میں 18لاکھ 2ہزار 491افراد کے ملیریا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2لاکھ 70ہزار 452میں مرض کی تصدیق ہوئی ۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 1لاکھ 32ہزار 695کیسز حیدرآباد ڈویژن سے رپورٹ ہوئے،میرپور خاص ڈویژن سے 66ہزار 340کیسز،لاڑکانہ ڈویژن سے 48ہزار 499کیسز،سکھر ڈویژن سے 11ہزار 615،شہید بینظیرآباد ڈویژن سے 9ہزار 469کیسز اور کراچی سے 1ہزار 834کیسز رپورٹ ہوئے ۔

حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 37ہزار 533کیسز ٹھٹھہ سے رپورٹ ہوئے جس کے بعد سب سے زیادہ بدین سے 27ہزار 758کیسز رپورٹ ہوئے