کراچی : کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق شارجہ سے آنے والے 27سالہ مسافر کومنکی پاکس کی علامات کے باعث قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔
محکمہ کے مطابق منکی پاکس کا مشتبہ مریض نزلہ، جسم درد اور کاندھے کمر تک خارش کا شکار ہے،جس پر اسے فوری متعدی امراض کے مرکز میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی لیبا سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں مشتبہ علامات کے باعث انہیں قرنطینہ کر دیا گیا تاہم ابتدائی رپورٹس میں ان میں منکی پاکس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔