منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کالج آف فیملی میڈیس نے 2جامعات کےساتھ ذیابطیس اور فیملی میڈیس سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے

کراچی : کالج آف فیملی میڈیسن پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ 2 جامعات کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہیں ۔ پہلاایم اے یو ملیر یونیورسٹی کے ساتھ ذیابیطس اور فیملی میڈیسن پر دو ڈپلومہ پروگرام سے متعلق ہےجبکہ دوسرا ذیابیطس اور اینڈو کرائنالوجی میں ایم ایس سی کے لیے یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، ٹنڈو محمد خان کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ کالج آف فیملی میڈیسن، پاکستان میں فیملی فزیشنز کا سب سے قدیم ادارہ اورجنوری 1974 سے وانکا کا بانی ممبر ہے۔ کالج کے پاس فیملی فزیشنز کے لیے پوسٹ گریجویٹ کورسز اور پروگرام فراہم کرنے کا چارٹر ہے۔

کالج آف فیملی میڈیس 1972 میں رجسٹرڈ ہوا تھا اور فیملی فزیشنز کی تربیت میں شامل رہا ہے جس کے تحت یہ رائل کالج آف جنرل پریکٹیشنرزاور انٹرنیشنل ڈائیبیٹس فیڈریشن جیسے اداروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً تعاون کرتا رہا ہے۔کالج کے زیادہ تر تعلیمی پروگرام آن لائن دستیاب ہیں کیونکہ انہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایک مصروف جنرل پریکٹیشنر کسی بھی وقت ان تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ ان پروگراموں میں ملک کے کچھ بہترین پروفیسرز پڑھاتے ہیں۔

فیملی فزیشنز کو ذیابیطس کے انتظام کے بارے میں تربیت دینے کی ضرورت کے پیش نظر 6 ماہ کا پروگرام سال 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں اب تک 900 سے زائد ڈاکٹرز تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ سال 2021 میں کالج نے فیملی فزیشنز کو ذیابیطس میں مزید تربیت دینے کے لیے دو نئے جدید کورسز کا آغاز کیا۔ ایک ذیابیطس میں 1 سالہ آن لائن ڈپلومہ ہے اور دوسرا ذیابیطس اور اینڈو کرائنولوجی میں 2 سالہ آن لائن ایم ایس سی پروگرام ہے۔ دونوں پروگراموں کی اب مذکورہ یونیورسٹیوں نےایم او یو پر دستخط کرکے توثیق کی ہے۔

ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد اب ان تربیتی پروگراموں میں حصہ لے رہی ہے۔ذیابیطس کے علاوہ، کالج فیملی میڈیسن، پیڈیاٹرک، سائیکاٹری، اور ریسرچ میں آن لائن اور آمنے سامنے تربیتی پروگرام چلاتا ہے۔کالج کوپی ایم ڈی سی کی طرف سے 30 مارچ 2015 کو فیملی فزیشنز کے لیے سی ایم ای پروگراموں کے لیے اس کے تعلیمی نصاب کے لیے باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا تھا