صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مئیو ہسپتال لاہور میں بچی کے چہرے پر چونٹیاں رینگنے کے مبینہ واقعہ کانوٹس لےلیا۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز اور ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد سے رابطہ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پرواقعہ کی چھان بین کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کو واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق مریض بچی میئو ہسپتال کی پیڈز ایمرجنسی میں داخل نہیں ہے۔