کراچی میں ڈینگی وائرس کے مذید 330کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں ۔جس نے رواں ماہ شہر قائد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4991جبکہ رواں سال 7198تک پہنچا دی ہے ۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی سے 330، حیدرآبا د سے 3،ٹھٹھہ سے 1، عمر کوٹ سے 52، میرپور خاص سے 10، لاڑکانہ سے 1اور سانگھڑ سے 1کیس رپورٹ ہوا۔
مجموعی طور پر چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 398کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں ماہ سندھ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5780جبکہ رواں سال 8349ہوگئی ہے ۔
رواں سال ڈینگی وائرس سے 33ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں جن میں سے 32کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے ۔