جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ خواتین میں حفظان ِ صحت کی مصنوعات تقسیم

سول سوسائٹی کی بااختیار خواتین نے سیلاب سے متاثرہ خواتین میں حفظان ِ صحت کی مصنوعات تقسیم کیں ۔ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد مختلف فلاحی ادارے اور مخیر حضرات سیلاب زدگان کے لیئے راشن ،طبی کیمپ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں وہیں دوسری جانب سیلاب متاثرین میں موجود خواتین کی بڑی تعداد بھی رل گئی ہے۔سیلاب متاثرہ خواتین کے پاس ضروری استعمال کی اشیاء تک موجود نہ ہونے سے عورتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب متاثرہ نوجوان لڑکیوں کو ماہواری سے منسلک صحت و صفائی کی بڑھتی ہوئی مشکلات سے نمٹنے اور نسوانی صحت کے تحفظ کے لیئے کراچی کی سول سوسائٹی کی خواتین نے ذمہ داری کا بیڑہ اٹھالیا ہے۔15 خواتین اپنی مدد آپ کے تحت حفظانِ صحت کے اقدامات میں مصروف ہیں۔ان کی جانب سے بلوچستان اور اندرون سندھ کی 2500 سے زائد متاثرہ خواتین کو نسوانی صحت کے تحفظ کے لیئے اشیاء فراہم کی گئی ہیں ۔

اس موقع پر فلاحی رضاکار مہک علی نے کہا کہ پاکستان میں ماہواری اور صحت مندانہ طرزِ عمل سے متعلق آگہی پیدا کرنے کے لیے اداروں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔یہ بات ثابت ہے کہ حفظان ِ صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے سے تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے جس کے سبب انفیکشن جیسے مسائل کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔اس کے ذریعے سیلاب متاثرہ خواتین میں ماہواری کے لیے ضروری مصنوعات کے متعلق آگہی اور ان تک رسائی کے مسائل کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔

ان کامذید کہنا تھا کہ ایک صحت مندانہ ماہواری اور حفظان صحت بچیوں اور نوجوان لڑکیوں کا بنیادی انسانی حق ہے۔ بہت سے خواتین کے پاس ایسی مصنوعات تک رسائی نہیں ہے جو ان کی ماہواری کا متواتر خیال رکھنے میں ان کی مدد کر سکیں۔مروجہ مسائل پر خاطر خواہ توجہ یا فکر نہ کرنے سے ہم اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Avatar