جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

حیدرآباد میں ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ

حیدرآباد میں رواں سال ڈینگی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے جس کے بعد سندھ میں ڈینگی وائرس سےہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی ہے ۔ گزشتہ روز بھی کراچی میں ڈینگی وائرس سے 3 ہلاکتیں ہوئی تھیں ۔ سندھ بالخصوص کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں کمی نہیں آرہی ۔

محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے 218افراد،حیدرآباد میں 62،جامشورو میں 1،ٹنڈو الہہ یار میں 2،دادو میں 2،تھرپارکر میں 1،میرپور خاص میں 13،لاڑکانہ میں 1، جیکب آباد میں 1، سانگھڑ میں 3اور شہید بینظیرآباد میں 5افراد متاثر ہوئے ۔

مجموعی طور پر سندھ میںگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 309کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ماہ صوبے میں کیسز کی تعداد 4628جبکہ رواں سال 7197ہوگئی ہے ۔ کراچی میں ڈینگی وائرس سے رواں سال 30اموات ہوئی ہیں ۔ جن میں سے 10 کا تعلق ضلع شرقی ، 13 کا ضلع وسطی، 1 کا کورنگی، 3 کا ضلع جنوبی، 1 کا غربی اور 2 کا تعلق ضلع ملیر سے ہے۔

Avatar