صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں الزائمرز پاکستان کے تعاون سے ورلڈ الزائمرز ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر ذیدی، ڈاکٹر حسین جعفری سیکرٹری جنرل الزائمرز پاکستان، ضیا حیدر رضوی صدرالزائمرز پاکستان، ڈاکٹر اطہر جاوید، ڈاکٹر علی ہاشمی اور طلبا اور طالبات کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس تقریب کا مقصدالزائمرز کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں میںآگاہی اور شعورپیدا کرنا ہے۔
الزائمرز کے مریض عام مریضوں کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔پاکستان میں اس کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ کے قریب ہے جن میں سے اکثر کی تشخیص نہیں ہوپاتی۔ پاکستان میں الزائمرز کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس کی تشخیص کے لیئے ڈاکٹرز کی ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ان مریضوں کے اہلخانہ کے لیے ضروری ہے کہ الزائمرز کے بارے میں جانیں تا کہ مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔
الزائمرز پاکستان ملک بھر میں الزائمرز اور ڈیمینشیا کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ صحت مند طرز زندگی سے اس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔یہ بیماری ڈیمینشیا کی سب سے بڑی قسم ہے۔ الزائمرز پاکستان اپنی سہولیات کا دائرہ کار بڑھا رہا ہے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی ڈیمینشیا سوسائٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ڈیمینشیا فرینڈز پروگرام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مریضوں کے لواحقین کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن کا اہتمام ماہوار بنیادوں پر کیا جائے گا۔پاکستان میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے الزائمرز اور ڈیمینشیا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج ڈرامیٹک سوسائٹی کے طلبا نے الزائمرز کی بیماری پر ایک ڈرامہ بھی پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔