جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیلاب متاثرین کیلئے پنجاب سے ڈاکٹروں کی طلبی ؛ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی مذمت

سیلاب متاثرین کے لئے پنجاب سے ڈاکٹروں کی طلبی پر ینگ نرسز ایسوسی سندھ کے موقف سامنے آگیا ہے ۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ نے ڈاکٹروں کی طلبی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درخواست کو فی الفور واپس لیا جائے ۔

اپنے جاری کردہ اعلامیے میں ترجمان ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ایک ایمرجنسی میٹنگ بلا کر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ۔ ہم کبھی اپنی حکومت اور صوبے کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔

ان کا کہناتھا کہ ہم صوبے بھر میں ہر جگہ خدمت کر بھی رہے ہیں اور خدمت کرنے کو تیار بھی ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اپنے صوبے اور اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Avatar