جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر محمد اختر ملک کا ہیلتھ سیکریٹیریٹ ملتان کا دورہ

صوبائی وزیر پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے ہیلتھ سیکرٹریٹ ملتان جنوبی پنجاب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مانیٹرنگ، سروس ڈیلیوری اور دیگر امور پر پیشرفت کا جائزہ لیاجبکہ سیکریٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اقبال نے صوبائی وزیر کو محکمانہ کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر نےاس موقع پر آنےوالے مختلف سائلین کی شکایات بھی سنیں۔ ڈاکٹر محمد اختر ملک نے شکایات کے ازالہ کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے۔صوبائی وزیر نے ہیلتھ سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب کے افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ اضلاع میں خالی انتظامی اور دیگر سیٹوں پر میرٹ پر فوری تعیناتیاں کی جائیں،تمام ہسپتالوں پر جاری پروگرامز، دستیاب سہولیات کی معلومات نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ تمام مراکز صحت پر عوام کی آسانی کے لیے شکایات سیل قائم کیے جائیں،تمام مراکز صحت پر بائیو میٹرک حاضری کو فعال کیا جائےجعلی میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسل بجٹ کو موثر طور پر استعمال کیا جائے سروس ڈیلیوری اور ادویات کی دستیابی و فراہمی میں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔

Avatar