منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

عمران خان کا خواب کیا ؟ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتا دیا

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پاکستانی عوام کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنا عمران خان کا خواب ہے۔عمران خان کی حکومت میں وعدہ کے مطابق پنجاب کے تمام 3کروڑ11لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ فراہم کردئیے گئے تھے۔پنجاب کاہرخاندان ہرسال اس صحت سہولت کارڈکے ذریعے دس لاکھ روپے تک کا علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کرسکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں جرمنی کے سفیرمسٹرالفریڈ گریناس سے گفتگو کے دوران کیا۔

جرمنی کے سفیرمسٹرالفریڈ گریناس نےڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق اور وفدمیں دیگرممبران شامل تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور جرمنی کے سفیر مسٹرالفریڈ گریناس کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔جرمنی کے سفیرمسٹرالفریڈگریناس نے ملاقات کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ڈی جی خان اور ساہیوال کے سات اضلاع کے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈفراہم کئے گئے تھے۔اب الحمداللہ پنجاب کے تمام 36اضلاع کے تمام خاندانوں کوصحت سہولت کارڈفراہم کردئیے گئے ہیں۔اب پنجا ب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے سائبرنائف کی سہولت فراہم کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت سہولت کارڈکا پراجیکٹ انتہائی کامیاب ہواہے۔عمران خان نے کوروناکے دوران معاشی دباؤ کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کیا۔پنجاب کی آبادی کے لحاظ سے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہوں گی۔پنجاب میں 23بڑے اور سرکاری ہسپتال اور11مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران پوری پاکستانی قوم نے اپنے بہن بھائیوں کی مددکی ہے۔صحت سہولت کارڈ کے ذریعے عوام کو سہولت دینے کیلئے جرمنی کی حکومت کے مشکورہیں۔

جرمن سفیر مسٹرالفریڈگریناس نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی گفتگوسے بہت متاثر ہواہوں۔پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے تعاون جاری رکھیں گے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔