منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لیاقت آباد اسپتال ؛ اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈینگی وارڈ قائم

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے ۔ کراچی میں ڈینگی وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت کے بعد یہ وارڈ قائم کیا گیا ہے ۔

وارڈ میں 25بستر مختص کیے گئے ہیں جن کو تشویشناک حالت کی صورت میں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا جائے گا۔ اسپتال کے اسٹور کیپر انوار الحق اور شعبہ مالیات کے سربراہ ندیم احمد نے وارڈ کے قیام میں خصوصی محنت کی ہے۔

اس موقع پر انوار الحق کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے اور محدود وسائل کے باوجود یہ وارڈ قائم کیاگیا ہے جہاں لیاقت آباد، کریم آباد، فیڈرل بی ایریاسمیت قرب وجوار کی آبادی کو سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

اسٹور کیپر انوار الحق

ندیم احمد کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ اموات ضلع وسطی میں ہوئی ہیں اور چونکہ لیاقت آباد اسپتال ضلع وسطی کا ایک بڑا اسپتال ہے اس لئے وزیر صحت سندھ کی ہدایت پر ہم نے یہ ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ندیم احمد

لیاقت آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد ایوب ببر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسپتال میں مریضوں کو ادویات سمیت صحت کی تمام معیاری سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ۔

ڈاکٹر محمد ایوب ببر

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران بھی اسپتال نے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ۔ اسپتال میں جدید مشینیں نصب ہیں جن سے ڈینگی کے ٹیسٹ سمیت انہیں میگا یونٹ پلیٹ لیٹس بھی فراہم کیے جاسکتے ہیں ۔