صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر محمد اختر ملک کی زیر صدارت ڈرگز ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں ڈرگز کنٹرول ونگ کی کارکردگی، ورکنگ اور حاصل کردہ اہداف پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول نے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں سابق ڈی جی ڈرگز کنٹرول اظہر جمال سلیمی، ڈائریکٹر ڈی ٹی ایل اور سیکرٹری پنجاب کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی ۔ڈرگز کنٹرول ونگ کے ماتحت 5 ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز آئی ایس او سرٹیفائیڈ مکمل طور پر فعال ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی جس پر ان کا کہنا تھا کہ ڈرگز کنٹرول کے تمام ونگز کو ایک چھت تلے اکٹھا کیا جائے۔
ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ ڈرگز کی تیاری کے خام مال مقامی سطح پر تیار کرنے کی ضرورت ہےلوکل فارماسیوٹیکل کمپنیاں خام مال لوکل سطح پر تیار کرکے اربوں روپے کے زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔غیر مستند شدہ اور بغیر لائسنس ڈرگز بنانے والی کمپنیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیےڈرگز کنٹرول ونگ میں خالی اسامیوں کو ایڈہاک بنیاد پر جلد بھرتی کی جائے۔