منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

اچھی خوراک ایک صحت مندزندگی کی ضمانت ہوتی ہے؛ ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین پنجاب فوڈاتھارٹی، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون ودیگرافسران موجودتھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب میں سٹارریٹنگ پراجیکٹ کابھی افتتاح کیا۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور قومی ترانہ سے کیاگیا۔تقریب میں چیئرمین اور ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی عمدہ پراجیکٹ کے آغازپرپنجاب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کو مباکباداور شاباش دیتی ہوں۔اچھی خوراک ایک صحت مندزندگی کی ضمانت ہوتی ہے۔اسٹارریٹنگ پراجیکٹ کے ذریعے ریسٹورنٹس کے کھانے کامعیارماپنے کا پراجیکٹ انتہائی شاندارہے۔پنجاب فوڈاتھارٹی نے لاہورکے 250ریسٹورنٹس کے کھانے کا معیارماپنے کا بیڑہ اٹھالیاہے۔لاہورئیے اچھاکھاناکھانے کیلئے مہنگاکھانے کوتیارہوتے ہیں۔لاہورکھانوں کے حوالہ سے مشہورشہرہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ لاہورکے ریسٹورنٹس کے کھانے کے معیارکوجانچنے کیلئے یہ پراجیکٹ انتہائی اہم ہے۔صحت مندزندگی گزارنے کیلئے متوازن غذاکااستعمال کرناچاہئے۔بہترخوراک ہی ہمیں صحت مندزندگی فراہم کرسکتی ہے۔پنجاب فوڈاتھارٹی بہت اچھاکام کررہی ہے۔پنجاب فوڈاتھارٹی عوام کو صحت مندزندگی فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔