منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مریضوں کے لئے خوشخبری : پنجاب میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لئے بھرتیوں کی اجازت

 وزیر اعلی پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے محکمہ صحت کو بھرتیوں کی اجازت دی ہے جس پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو خالی اسامیوں کی فہرستیں بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

باوثوق ذرائع کےمطابق وزیر اعلی پنجاب چورہدری پرویز الہٰی نے ڈاکٹروں کی بھرتی کی اجازت دی ہے جس کےبعد سرکاری اسپتالوں میں سینکڑوں ڈاکٹروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بھرتیوں کا یہ عمل 26 ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس ضمن میں گزشتہ روز محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کوخالی اسامیوں کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو و ٹی ایچ کیو سمیت دیگر ہسپتالوں میں ،میڈیکل آفیسرز وویمن میڈیکل آفیسرز اور انٹامولوجسٹ بھرتی کیے جائیں گے ،سپیشلسٹ کیڈر میں 20 سے زائد شعبوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی ہو گی ۔