جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور ہیلتھ رپورٹرز کی نومنتخب وزیر اور سیکریٹری صحت پنجاب سے ملاقات

لاہور ہیلتھ رپورٹر زکے صدر کاشف ملک نے اپنے وفد کے ہمراہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نومنتخب وزیر ڈاکٹر اختر حسین ملک اور سیکرٹری صحت علی جان خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایل ایچ آر کے سینئر نائب صدر امداداللہ قریشی اور فنانس سیکرٹری صابر اعوان بھی انکے ہمراہ تھے ۔ کاشف ملک نے ڈاکٹر اختر ملک کو بطور وزیر صحت چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جس پر وزیر صحت نے کہاکہ صحافی براداری قوم کا روشن چہرہ ہے ہم انکی جانب سے کی جانے والی اصلاحی تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں اور صحافی برادی کی جانب سے محکمہ صحت میں موجود مسائل کی نشاندہی پر انہیں دور کیا جائے گا اور آئندہ مل جل کر محکمہ کی بہتری کا عمل جاری رکھیں گے ۔

ملاقات کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل بھی موجود تھے ۔