جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ سسٹم تیار کرلیا

پنجاب بھر میں ایم ایس، ایم ڈی اور ایم ڈی ایس کلینیکل پروگرامز کی مانیٹرنگ کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ سسٹم (پی جی ایم ایس) تیار کرلیا۔ آن لائن پورٹل سے ایم ایس، ایم ڈی، ایم ڈی ایس کے زیر تربیت طلبہ اور سپروائزرز منسلک کیے جائیں گے۔

یہی جی ایم ایس نظام ڈیش بورڈ کے طور پر کام کریگا جس پر یونیورسٹی اور سپروائزر اپنے ٹرینیز کی کارگردگی اور تربیت کا جائزہ لے سکیں گے۔ اس سسٹم کی موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی۔ پوسٹ گریجویٹ مینجمنٹ سسٹم کا پائلٹ ستمبر میں چلایا جائے گا۔ یہ پورٹل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید نے آن لائن پورٹل اسی سال مکمل فعال کرنے کا ہدف دیدیا۔ نیا آن لائن مانیٹرنگ سسٹم یو ایچ ایس کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کام کریگا جس کے سربراہ ڈاکٹر خالد رحیم ہیں۔ اس آن لائن نظام کے تحت تربیت کے ہر مرحلے پر طلبہ اور سپروائزرز کو الرٹ بھی جاری کی جائیں گی۔

اس حوالے سے جمعہ کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہاکہ پی جی ایم ایس نظام یونیورسٹی کے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ یو ایچ ایس کے زیراہتمام ایم ڈی، ایم ایس اور ایم ڈی ایس پروگرام 27 اداروں میں چل رہے ہیں جن میں 3000 طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔

پروفیسر احسن وحید راٹھور نے مزید کہا کہ ان پروگرامز میں ہر سال 800 طلبہ کا اضافہ ہو رہا ہے۔وی سی ہمارا مقصد ہے کہ ان ریزیڈنٹس کی معیاری تعلیم و تربیت کو یقینی بنایا جائے۔ ٹرینیز کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے اس الیکٹرونک ڈیٹا بیس کی ضرورت تھی۔ تمام کورسز کے نصاب اور تربیتی پروگرام بھی اس ڈیٹا بیس میں موجود ہوں گےجبکہ زیر تربیت ڈاکٹرز کے ریسرچ پراجیکٹ کیلئے پہلی مرتبہ ٹائم فریم تیار کیا ہے۔