جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹری محمد عثمان، سربراہ پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق ودیگر افسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا۔ صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے اجلاس کے دوران وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے پنجاب کے ہر خاندان کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی عظیم اور تاریخی تحفہ ہے۔ پنجاب کی عوام صحت سہولت کارڈ کے ذریعے منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں سے 10 لاکھ روپے کے علاج کی مفت اور شاندار سہولت حاصل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ہر خاندان عمران خان کو دعائیں دے رہا ہے۔ صحت سہولت کارڈ عمران خان کا برین چائلڈ ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پنجاب کی عوام منتخب شدہ 812 سرکاری و نجی ہسپتالوں سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔

پنجاب کے تمام منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آگاہی کاؤنٹرز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ صحت سہولت کارڈ کے ذریعے علاج کی مفت سہولت حاصل کرنے کیلئے اپنے ریکارڈ کو نادرا سے رجسٹر ضرور کروائیں۔

پنجاب میں صحت سہولت کارڈ کیلئے منتخب کئے جانے والے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں طبی سہولیات کومسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطر صحت سہولت کارڈ کیلئے مزید ہسپتالوں کو منتخب کیا جا رہا ہے۔ عوام صحت سہولت کارڈ کی سروس کے حوالہ سے فیڈبیک یا شکایات درج کروانے کیلئے 1033 پر کال کرسکتے ہیں۔