پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے گورننگ باڈی کا اجلاس سیکرٹری صحت علی جان خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایم ایف کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گورننگ باڈی کے اراکین سمیت سپیشل سیکرٹری ڈیویلپمنٹ محمد عثمان، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل حافظ شاہد لطیف، سیکرٹری پی ایم ایف ڈاکٹر احمد ندیم اور سیکرٹری پنجاب فارمیسی کونسل عامر شہزاد نے شرکت کی۔
گورننگ باڈی کے اجلاس میں پی ایم ایف کے مالی سال 23-2022 کے 21 کروڑ روپے کا بجٹ منظور ہوا۔ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دی گئیں
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا کہ ری سٹرکچرنگ کے لئے رجسٹرار، ڈائریکٹر ایکڈمک، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس اور کنٹرولر امتحانات بھرتی کئے جائیں گے۔ ان 4 ونگ کے ماتحت متعلقہ ملازمین بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے بھرتی کئے جائیں گے۔ پنجاب میڈیکل فیکلٹی اور پنجاب فارمیسی کونسل کو رول ماڈل ادارے بنائیں گے۔
علی جان خان نے مذید کہا کہ پنجاب میڈیکل فیکلٹی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز سکولوں میں جدید کورسز متعارف کروائے جائیں گے، جدید کورسز سیکھنے کے بعد ٹیکنیشنز کی جگہ ٹیکنالوجسٹس پیدا ہوں گے۔