پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے موسلا دھار بارش کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر انہوں نے ایڈشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ایڈمن اور ورکس کو ہدایت کی کہ انتظامی ڈاکٹرز اپنے دفاتر میں بیٹھنے کے بجائے فیلڈ میں نکلیں اور بارش کے دوران واٹر ڈرینج کے کام کی نگرانی کریں تاکہ ورکرز کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور تمام کام بھی احسن طریقہ سے انجام دیا جا سکے ۔
پرنسپل کے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے ہسپتال کے نشیبی حصوں سے بارشی پانی نکالنے بارے بریف کیا ۔ پروفیسر الفرید نے مون سون بارشوں کے دوران ہسپتال انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور اس سلسلہ میں 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کی ہدایت کی ۔
انہوں نے کہا کہ تمام AMS صاحبان اپنے اپنے شعبوں کی نگرانی کریں تاکہ ہسپتال میں انے والے مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور علاج معالجے میں کوئی خلل واقعہ نہ ہو ۔