منگل, جولائی 8, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکٹ کا انسٹھواں اجلاس

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکٹ کا 69واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف انتظامی اور تدریسی امور کے حوالے سے اقدامات کی منظوری دی گئی۔

سنڈیکیٹ نے الحاق کمیٹی کی سفارش پر 12 اداروں میں 13 پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ ٹیچنگ پروگرامز کے آغاز کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر ارکان نے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

خصوصاً کورونا کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو بہت سراہا گیا۔ سنڈیکیٹ نے پروفیسرجاوید اکرم کی خدمات کے اعتراف میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی۔

اجلاس کے شرکاء میں پروفیسر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر حمیرا اکرم، پروفیسر نادیہ نسیم، پروفیسر ثاقب محمود، رجسٹرار ڈاکٹر اسد ظہیر، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ کے نمائندے شامل تھے ۔پروفیسر وحید المجید نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔