اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مزدور کے سر میں سریا گھس کر ماتھے کے پار ہوگیا

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک مزدور کے سر میں سریا گھس کر ماتھے سے نکل آیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواں سال مزدور لانڈھی کی ایک عمارت میں کام کررہا ہے اس دوران اچانک سے ایک سریا اس پر گرا جو سر میں گھس کر آنکھ کے قریب ماتھےسے باہر نکل آیا جس پر اسے فوراً جناح اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا۔

شعبہ حادثات میں اسے طبی امداد دے کر نیوروسرجری کے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیا جہاں اس کے سر میں پیوست سریے کو باہر نکالا جائے گا۔

اس سلسلے میں سینئر سرجنز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی جوکم سے کم نقصان کے ساتھ اس کی آنکھ اور سر کے اگلے حصے کو بھی بچانے کی کو شش کرے گی ۔ آپریشن سے قبل مریض کے ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں ۔