جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹروں نے نوجوان کے سر سے سریا نکال کرجان بچا لی ۔ہفتے کے روز کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایک مزدور کے سر میں سریا گھس کر ماتھے سے نکل آیا تھا۔

جواں سال مزدور لانڈھی کی ایک عمارت میں کام کررہا ہے اس دوران اچانک سے ایک سریا اس پر گرا جو سر میں گھس کر آنکھ کے قریب ماتھےسے باہر نکل آیا جس پر اسے فوراً جناح اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا۔

شعبہ حادثات میں اسے طبی امداد دے کر نیوروسرجری کے آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا گیاجہاں سرجنز نے کامیابی سے سریا نکال دیا۔
جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان کے مطابق زخمی شخص کو شام 5بجے اسپتال لایا گیا جہاں اسے شعبہ حادثات میں طبی امداد دے کر نیوروسرجری کے آپریشن تھیٹر منتقل کیا گیا اور آپریشن کے بعد اس کے سر سے سریا نکال دیا گیا۔

ان کا مذیدکہنا تھا کہ سریا نکالنے کے بعد مریض کی حالت اسٹیبل ہے تاہم اس کو دھندلا دکھائی دے رہا ہے جس کے لئے ماہرین امراض چشم کو بلایا گیا ہے جو اس کا معائنہ کرکے مذید علاج کریں گے ۔