ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت خسرہ روبیلا مہم 2021 کی پہلی صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت خسرہ روبیلا مہم 2021 کی پہلی صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں یونیسیف، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، ڈبلیو ایچ او، ای پی آئی اور ای او سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں روبیلا کی بیماری کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور بتایا گیا کہ جلد کی خراش اور بخار کے ساتھ یہ بیماری ظاہر ہوتی ہے ۔اس سے حاملہ مائیں اور خواتین زیادہ متاثر کر ہوسکتیں ہیں اور ان کے جنین پر منفی اثر جیسے اندھا پن، بہرا پن اور دل کی بیماری ہونے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ اس سے پیدائش سے پہلے بچوں کی اموات بھی ہوسکتی ہیں۔

اس ضمن میں خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک مہم کا شروع کی جائے گی ۔جس سے وبا کے پھیلنے سے پہلے نومبر میں خسرہ اور روبیلا سپلیمنٹری امیونائزیشن ایکٹیویٹی (ایس آئی اے) سے روبیلا کیسز اور اس سے متعلقہ پیچیدگیوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خسرہ کی ویکسین کی جگہ خسرہ روبیلا ویکسین لگائی جائے گی جسے معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے شیڈول کے مطابق 9 ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں لگایا جا سکے گا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے ہدایات دیں کے خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایل ایچ ڈبلیو، پی پی ایچ آئی، پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، این جی اوز ، مدارس اور دیگر متعلقہ محکموں کی مدد لی جائے جبکہ محکمہ تعلیم نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ ویکسی نیشن کوریج میں طلبا کی بڑی تعداد کو شامل کیا جا سکے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اس موقع پر مہم کو کامیاب بنابے کے لیےحفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کو چھ نکاتی پلان پر عمل کرنے کی ہدایت بھی کی جس میں رابطہ کاری، مانیٹرنگ اور سپرویزن، کولڈ چین کو فعال رکھنا، ویکسین کی فراہمی اور دیکھ بھال، ویکسین کے ممکنہ ردعمل کی صورت میں اے ای ایف آئی کا انتظام، لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کرنا، تمام پارٹرنز کی حمایت جبکہ صوبہ بھر کے اسٹاف کی تربیت شامل ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر صحت نے اس ضمن ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ روبیلا سے بچاؤ کے اقدامات کے سلسلے میں اجلاس ہر 15 دن بعد منعقد کیا جائے گا جس میں ویکسین ڈرائیو کا جائزہ لیا جائے گا۔