ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

قومی کرکٹر عمران فرحت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے پیش پیش

قومی کرکٹر عمران فرحت نے پولیو کے خاتمے میں اپنا کردا ر ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور کے علاقے خان کالونی میں انہوں نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خان کالونی کے مقامی عمائدین نے ان کو خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔

قومی انسداد پولیو مہم 20 ستمبر سے ملک بھر میں شروع ہو رہی ہے۔مہم کے افتتاح کا انتظام پنجاب انسداد پولیو کی جانب سے کیا گیا۔

اس موقع پر عمران فرحت نے عوام سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پولیو کے خاتمے کے انتہائی قریب ہے۔ مگر ابھی بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو ہر بار پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے ڈپٹی ضلعی صحت افسر اور انسداد پولیو پارٹنرزکے نمائندے بھی موجود تھے۔