محکمہ صحت سندھ نے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں جمعرات کو اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔

اعلامیے کے مطابق تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کو بلا معاوضہ ویکسین لگائی جائے گی۔ ہیلتھ کئیر ورکرز کو بوسٹر ڈوز میں فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔
اعلامیے میں مذید کہا گیا ہے کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو کرونا سے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہےاس لئے ان کے متاثر ہونے کے خطرات کم کرنے کے لئے بوسٹر ڈوز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔