اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کراچی اور اندرون سندھ میں آکسیجن گیس کی سپلائی میں کمی سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ سے سپلائرز زیادہ منافع خوری کیلئے من مانی قیمت پر گیس فروخت کر رہے ہیں جو کہ بہت غیر اخلاقی عمل ہے۔

پی ایم اے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسپتالوں میں کیونکہ آکسیجن کی اس کمی کے باعث خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے کیونکہ اسپتالوں میں چند منٹ کی بندش کے باعث ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

اگرچہ اس وقت اسپتالوں میں کووڈ۔19 کے مریضوں کا بوجھ کم ہے لیکن یہ کسی وقت بھی بڑھ سکتا ہے ۔ ہم ہمیشہ سے کووڈ۔19 سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار رہے ہیں۔ کووڈ۔19 کے علاج میں اور دیگر سیریس مریضوں میں آکسیجن تھراپی انتہائی ضروری ہے۔

پی ایم اے نے حکومت سندھ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اسپتالوں میں لیکوئیڈ آکسیجن کی مسلسل فراہمی کو مناسب قیمت پر یقینی بنائے بصورت دیگر اس کمی کے باعث مستقبل قریب میں ملک میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔