المصطفیٰ میڈیکل سینٹر گلشن اقبال میں روٹری کلب ایلیٹ کے تعاون سے تھیلی سیمیاسے متاثرہ بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقادکیاگیا۔پروگرام کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے پروگرام میں المصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبدالرحیم،روٹری ایلیٹ کے صدرجمال اظہر،احمدرضا طیب،معین خان،محمدیوسف درباری اورعبدالغفارسعیدی شامل تھےجبکہ تھیلی سیمیا سے متاثر ہ بچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پولیوکی طرح تھیلی سیمیا بھی جدیدمیڈیکل سائنس کیلئے بہت بڑاچیلنج ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔شادی سے پہلے لڑکا،لڑکی کے ٹیسٹ نئی نسل کومحفوظ بنانے کامؤثر ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیںاس کو پوری دنیا نے اپنالیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحیم نے بتایاکہ المصطفیٰ جن موذی امراض کے خلاف جہادکررہی ہے۔تھیلی سیمیاان میں سرفہرست ہے ۔ امید ہے کہ پاکستان سے جلد اس مرض کا خاتمہ ہو جائے گا۔
روٹری کلب ایلیٹ کے صدرجمال اظہر نے تھیلی سیمیا سے متاثرہ بچوں میں تحائف کی تقسیم کواپنے لیے عزت افزائی قراردیا۔انہوںنے کہاکہ روٹری کلب المصطفیٰ کے ساتھ مل کر آئندہ بھی تھیلی سیمیا کے خلاف آگہی پروگرام کرتارہے گا ۔انہوں نے پروگرام کے انعقادمیں المصطفیٰ کے تعاون کاشکریہ اداکیا ۔