ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

فائزر ویکسین کی فراہمی پرامریکی حکومت کے شکرگزارہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنےایکسپو سنٹرلاہورمیں یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہورکے زیراہتمام تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس مو قع پر امریکی قونصل جنرل ولیم مینکینیول نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو خوش آمدید کہا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹرہارون جہانگیر،سی ای او ہیلتھ لاہورومحکمہ صحت کے دیگرافسران بھی تقریب میں موجودتھے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے امریکی قونصل جنرل ویلیم مینکینیول کے ہمراہ فائزر ویکسی نیشن کاؤنٹرکادورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے کیاگیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیرنے تمام معززمہمانوں کی آمدپرشکریہ اداکیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہترین دوستانہ اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔پاکستانیوں کو فائزر ویکسین کا عطیہ دینے پر امریکی حکومت کے شکرگزارہیں۔پنجاب میں اب تک3کروڑ90لاکھ افراد کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں داخل 87فیصدمریض نان ویکسینیٹڈ ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اعدادوشمارکے مطابق لاہور کی 50فیصدآبادی کو کوروناویکسین لگاچکے ہیں۔17سال سے زائدعمرکے تمام افرادفوری طورپرویکسین لگوائیں۔یوایس قونصل جنرل ویلیم مینکینیول کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں۔پنجاب میں کوروناسے بچاؤ کیلئے ایس اوپیزپر سختی سے عملدرآمدکروایاجارہاہے۔

انہوں نے مذید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یوزمیں 95فیصد مریض نان ویکسینیٹڈ ہیںکوروناسے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہوچکا ہے۔پنجاب میں ویکسی نیشن کا دائرہ کار وسیع کیاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگاکرملک کو کوروناوائرس سے محفوظ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس موقع پر یو ایس قونصل جنرل لاہورویلیم مینکینیول نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپر شکریہ اداکرتے ہیں۔امریکہ نے10ستمبرکولاہوریوں کیلئے فائزرویکسین کی 3لاکھ20ہزارسے زائد خوراکیں عطیہ کی ہیں۔پہلے بھی ملتان اور فیصل آبادکیلئے فائزر کی3لاکھ سے زائدخوراکیں عطیہ کی گئی ہیں۔امریکہ پاکستانی عوام کووعدہ کے مطابق کوروناویکسین عطیہ کررہاہے۔

ویلیم مینکینیول نے مذید کہا کہ امریکی حکومت اب تک پاکستانی عوام کیلئے ویکسین کی 15ملین خوراکیں عطیہ کرچکی ہےامریکہ پوری دنیاکو کوروناویکسین کوویکس کے اشتراک سے عطیہ کررہاہے۔ایکسپوسنٹرمیں کورونا ویکسین لگوانے آئے شہریوں کیلئے بہترانتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔