سعودی عرب سے آئے تین کورونا مثبت پاکستانی صبح سے کراچی ایئرپورٹ پر بے یارو مددگار پڑے ہیں
ضلعی انتظامیہ نے مریضوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے آئیسولیشن سینٹر بھٹائی آباد میں تمام پندرہ بستر بھر چکے ہیں ۔
جمعے کی صبح جدہ سعودی عرب سے فلائیٹ نمبر SV-700 کراچی ایئر پورٹ پر اتری جس میں 229 مسافر سوار تھے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ 226 مسافروں کی رپورٹ منفی آئی تاہم 3 مسافروں (22 سالہ عبداللہ، 32 سالہ ابو ذر اور 46 سالہ عارف) میں کورونا وائرس کا مرض پایا گیا ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کو آگاہ کر دیا کہ ان مریضوں کو قرنطینہ کیا جائے لیکن شام 5 بجے تک ان افراد کو قرنطینہ نہیں کیا گیا ۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق آیئرپورٹ پر آئے مسافروں کو قرنطینہ کرنے کی ذمہ داری حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو سونپی تھی لیکن انتظامیہ کا موقف ہے کہ انہیں فنڈز نہیں دیئے گئے اس لئے وہ مریضوں کو قرنطینہ نہیں کریں گے جس پر محکمہ صحت نےآئیسولیشن سینٹر بھٹائی آباد میں مریضوں کو خود قرنطینہ کیا لیکن اب سینٹر میں تمام 15 بستر بھر چکے ہیں اس لئے وہ مذیدمریضوں کو نہیں رکھ سکتے ۔
فلائیٹ صبح 8 بج کر 5 منٹ پر کراچی اتری اور اب تقریباً 9 گھنٹے ہونے کو آئے ہیں لیکن انتظامیہ نے مریضوں کو بے یارو مدد گارچھوڑ ہوا ہے۔ یہ افراد پاکستان میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہونے آئے تھے اور انتظامیہ کے رویے سےسخت نالاں ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک کورونا مریض ایئرپورٹ سے بھاگ گیا تھا جبکہ ایک وی آئی پی سفارشی مریضہ کو قرنطینہ کےبجائے گھر بھیج دیا گیا تھا
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس طرح کورونا وائرس کے مذید شدت سے پھیلنے کا خدشہ...