جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے الیکشن میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب

لاہور : لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے الیکشن میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ سلیمان چوہدری صدر جبکہ محمد صابر اعوان سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے فرائض عامر ملک نے انجام دیئے جنہوں نے تمام عہدیداروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا باضابطہ طور پر اعلان کرتے ہوئے کہاکہ لاہور ہیلتھ رپورٹرز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اتفاق رائے اور مشترکہ مشاورت کے بعد تمام عہدیداروں کو انتخاب کیا جن میں سینئر نائب صدر امداد قریشی اور نائب صدر امہ فروا ،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر محمدصابراعوان ،جوائنٹ سیکرٹری دانیال عمر ،عامر جمیل فنانس سیکرٹری اور نواز سنگرا کوانفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر ایل ایچ ار کے چیئر مین زاہد چوہدری ، سینئر رہنماء آصف چوہدری ،سجاد کاظمی، سابق صدر کاشف ملک ، سید اقتدار گیلانی ،ہما بٹ ، صفدر رشید ، اور دیگر موجود تھے ایل ایچ ار کے نومنتخب اراکین کو دونوں صوبائی ہیلتھ منسٹرز خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔

صوبائی وزراء نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ لاہور ہیلتھ رپورٹرز کے عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتےہیں انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ہیلتھ رپورٹرز صحافی برادری کے مسائل، انکے حل کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی، توقع ہے کہ ایل ایچ آر ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور صحافت میں جعلی صحافی، پراپیگنڈہ عناصر کی حوصلہ شکنی کرے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایل ایچ آر ہیلتھ سیکٹر میں مثبت رپورٹنگ اور ہیلتھ کے مسائل اجاگر کرنے میں ہماری رہنمائی کرے۔ علاوہ ازیں پرنسپل پی جی ایم ائی و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر فرید الظفر نے بھی ایل ایچ آر اے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایل ایچ آر دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی ۔ ایل ایچ آر اے نے ہمیشہ محکمہ صحت، ہیلتھ کمیونٹی اور مریضوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کیا ہے اور عوامی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر ڈویلپمنٹ اور مریضوں کو اعلاج معالجہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو ہائی لائٹ کرنے اور عوام تک معلومات پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

پروفیسر الفر ید نے امید ظاہر کی کہ ایسو سی ایشن کے عہدیدار اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے ساتھ غریب اور ضرورت مند مریضوں کی بھی آواز بنیں گے۔ ایل ایچ آر کے تمام عہدیداروں کو تمام ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان اور محکمہ صحت کے افسران نے بھی اپنی اپنی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے ہیں ۔