جمعرات, دسمبر 12, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لیاقت آباد اسپتال کے اسٹور کیپر کی حوصلہ افزائی، اچھی کارکردگی پر ایم ایس کی دادِ تحسین

کراچی : سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اسپتال کے اسٹور کیپر نے اپنے خلاف غلط پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چند سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ انہیں بلیک میل کر رہے ہیں اور ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر ان کے خلاف جعلی خبریں چلا رہے ہیں۔

اسٹور کیپر انوار الحق کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی اپنے خلاف جعلی پروپیگنڈے پر وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے اور عدالت سے رجوع کرچکے اور ضرورت پڑنے پر وہ دوبارہ ان اداروں سے رجوع کر سکتے ہیں۔ اس لئے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے باز رہیں۔

دوسری جانب اچھی کارکردگی پر لیاقت آباد اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عتیق الرحمان نے انہیں حوصلہ افزائی و قدر دانی سرٹیفیکٹ دیا۔ ڈاکٹر عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ اسٹور کیپر انوار الحق ایک ذمہ دار اور فرض شناس ملازم ہیں جو مریضوں کا درد سمجھتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ مرکزی اسٹور کے ذمہ دار کی حیثیت سے ایمان داری کے ساتھ ادویات کی ترسیل مریضوں کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے لئے بھی آسانی کا باعث بنتی ہے۔ ایسے ملازمین اسپتال کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔