اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سول اسپتال خیرپور میں افسوسناک واقعہ، چھت کا حصہ گرنے سے 3 مریض شدید زخمی

خیرپور : سندھ کے بڑے اور پرانے سرکاری اسپتالوں میں شامل سول اسپتال خیرپور میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 2 کی چھت کا بڑا حصہ اچانک گر پڑا، جس کے نتیجے میں تین مریض شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے نے نہ صرف اسپتال کی بوسیدہ حالت کو عیاں کر دیا بلکہ سندھ حکومت کے صحت نظام کی ناکامی کو بھی بے نقاب کر دیا۔

Screenshot

واقعے کے وقت وارڈ میں کئی مریض داخل تھے۔ چھت کے چاپڑ اور ملبہ گرنے سے زخمی ہونے والے مریضوں کو کئی چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کے بعد مریضوں کے اہل خانہ نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا۔

Screenshot

ذرائع کے مطابق چھت کی حالت انتہائی خستہ تھی لیکن کوئی مرمتی کام نہیں کرایا گیا۔ سندھ کی صحت سہولیات پر بھاری بجٹ کے باوجود اسپتالوں کی یہ حالت لمحہ فکریہ ہے۔

Screenshot

چھت کا پلستر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھئ وائرل ہے جس پر سندھی میں لکھا جملہ اس واقعے پر عام عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ “هي آهي اسان جي سنڌ جي خدمت جو حال!”۔ یہ جملہ اس نااہلی اور عدم توجہ پر ایک تلخ اور عوامی طنز ہے۔