جمعہ, جولائی 4, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

امریکہ خسرہ کی وبا میں اضافہ ، ٹیکساس مرکز قرار

لاس اینجلس : امریکا میں 2025 کے دوران خسرہ کے کیسز  میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 29 ریاستوں میں خسرہ کے 884 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے 285 کیسز کے مقابلے میں تین گنا سے زیادہ ہیں ۔

بیماریوں کی روک تھام کے امریکی مراکز (یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن) کے مطابق ٹیکساس اس وبا کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں 646 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر گینز کاؤنٹی سے ہیں ۔ دیگر متاثرہ ریاستوں میں نیومیکسیکو، اوکلاہوما، کنساس، نیویارک، نیوجرسی، اوہائیو، پنسلوانیا، ٹینیسی اور دیگر شامل ہیں ۔

خسرہ سے اب تک 3 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں دو غیر ویکسین شدہ بچے ٹیکساس میں اور ایک بالغ فرد نیومیکسیکو سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے علاوہ اسپتال میں داخل کیے گئے 20 فیصد سے زیادہ بچے وہ ہیں جن کی عمر پانچ سال سے کم ہے۔

خسرہ کے کیسز میں 97 فیصد متاثرہ افراد یا تو غیر ویکسین شدہ تھے یا ان کی ویکسینیشن کی حالت نامعلوم تھی جبکہ صرف 2 افراد کو MMR ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی تھی ۔