اتوار, اکتوبر 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، مریم نواز

لاہور : وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے اور پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، تشنج، خناق، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے جو ان بیماریوں میں کمی میں کردار ادا کرے گی۔

مریم نواز نے والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔