جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب اسمبلی میں انسداد تھلیسیما بل منظور، تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار

لاہور : پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا پریوینشن اینڈ کنٹرول ایکٹ 2025 کی منظور دے دی ہے جس کے تحت صوبے بھر کے اسکولوں، کالجوں، مدارس اور دیگر تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

قانون کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قانون پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر فوری طور پر نافذ ہوگا اور داخلہ فارم کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانا ضروری ہوگا، خفیہ معلومات کو غیر مجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزا ہوگی۔

اسی طرح حکومت غریب خاندانوں کےلیے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کرے گی، بیماریوں کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو کونسلنگ دی جائے گی اور علاج میں مدد کی جائے گی۔ اسمبلی سے منظوری کے بعد اب بل منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ میں پہلے ہی دی پریونشن اینڈ کنڑول آف تھیلیسیمیا بل 2013 میں اسمبلی سے جبکہ 2014 میں گورنر سندھ کی منظوری سے نافذ العمل ہوگیا تھا جس کے تحت شادی سے قبل دولہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا تھا تاہم اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا۔