ڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور حملوں کا سدباب کیا جائے گا۔