ہفتہ, اپریل 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 ویں عالمی فارمیسی کانفرنس

لاہور  صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 ویں عالمی فارمیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے فارما انڈسٹری میں نئی جدت، ریسرچ، عالمی تقاضوں، نئی ٹیکنالوجی سے آگہی میں مدد ملے گی۔ کانفرنس میں سپیکرز کی طرف سے پیش کردہ تجاویز اور سفارشات ڈرگ کنٹرول رجیم میں اصلاحات متعارف کرانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ جدید ریسرچ سے فارماسسٹس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ فارماسسٹس میرے دل کے قریب ہیں، انکی دن رات محنت کے باعث 5 اعلی معیار کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز قائم کی گئیں۔ہماری ڈی ٹی ایل میں فارماسوٹیکل کے تمام ادویات کے سیمپلز کا تجزیہ جدید سائنسی انداز میں کیا جارہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فارما سسٹس کی بدولت رواں سال میں 100 سے زائد جعلی ادویات پکڑی گئیں، نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا۔فارما سسٹس کے آپریشن کی بدولت پنجاب سے جعلی ادویات کا خاتمہ ہوگیا یے۔انہوں نے کہا کہ فارما سسٹس اور ڈرگ انسپکٹرز کی بہتری کے لئے انکی مکمل سرپرستی اور سہولیات میں اضافہ کریں گے۔انکے سروس سٹرکچر، ترقیاں، مذید بھرتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وسائل فراہم کرکے ہی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

تین روزہ عالمی فارمیسی کانفرنس کے دوران غیر ملکی مندوبین، اور مقامی فارما انڈسٹری کے نمائندوں اور فارما سسٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں فارمیسی پر جدید ریسرچ کے  50 مقالہ جات پڑھے گئے۔صوبائی وزیر صحت نے مقامی فارما انڈسٹری کے 20 سے زائد سٹالز پر جاکر ادویات، دیگر مصنوعات کے حوالہ سے دریافت کیا۔خواجہ عمران نذیر نے مقامی فارما انڈسٹری کی ادویات کے معیار کو سراہا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور دیگر دفاتر میں 1500سے زائد  فارماسسٹس کام کررہے ہیں، مزید بھی بھرتی کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ دور حکومت میں 1150 جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے آپریشن کئے گئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فارما سسٹ کا کردار ایک ڈاکٹر سے کم نہیں، انکا اصل مقام دلایا جائے گا۔انہوں نے فارمیسی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر محمد علی، صدر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سردار شبیر، صدر پنجاب چیپٹر ڈاکٹر فرقان، جنرل سیکرٹری راؤ عالمگیر اور آرگنائزنگ سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔