لاہور : صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے ایم پی اے شعیب صدیقی کے ہمراہ بھوگیوال روڈ پر اربن ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔خواجہ عمران نذیر نے ڈسپنسری کا افتتاح چیرمین یونین کونسل عبد الغفار چوہدری کی بیٹی فلاح غفار سے کروایا۔ صوبائی وزیر صحت نے فارمیسی، لیبر روم ایکسرے روم، الٹراساؤنڈ مشین کا معائنہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زوہیب نے ڈسپنسری کی ریویمپنگ پر تفصیلی بریفنگ دی۔افتتاح کے موقع پر پرانی و نئی بلڈنگ اور طبی سہولیات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت سے نئے سال کا آغاز کیا جارہا ہے۔بھوگیوال ڈسپنسری کی ریویمپنگ تین ماہ کے مختصر عرصہ میں مکمل کی گئی یے۔وزیر اعلی کے ویژن کے تحت تمام اربن ڈسپنسریوں کی ریویمپنگ اس سال مکمل کرلی جائے گی۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ لاہور میں جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اور سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال 82 ارب روپے کی لاگت سے تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔اسی طرح پی آئی سی-2 جناح ہسپتال لاہور میں، سرگودھا میں کارڈیک سنٹر قائم کیا جارہا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہیلتھ فیسلیٹیز میں نئی ڈائیلسز مشینیں فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گزشتہ دور میں 3500 ڈاکٹرز جبکہ موجودہ دور میں اب تک 1500 ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں۔31 دسمبر تک 600 کے قریب ہیلتھ فیسلیٹیز کی ریویمپنگ مکمل ہو چکی ہے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ 150 بنیادی مراکز صحت کی ریویمپنگ کرکے مریم نواز ہیلتھ کلینک قائم کئے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ کسی ڈاکٹر، نرس، سٹاف کو بے روزگار نہیں جائے گا۔انہیں نزدیکی ہیلتھ فیسلیٹیز پر تعینات کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز ہیلتھ کلینک سے مقامی سطح پر ہیلتھ سسٹم اپگریڈ ہوگا۔اس موقع پر علاقہ کے کثیر افراد نے مریم نواز، نوازشریف، شہباز شریف اور خواجہ عمران نذیر کے حق میں نعرے لگائے۔انکا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔